28 ستمبر 2012 - 20:30

بحرینی اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک اور بحرینی نوجوان کی شہادت واقع ہوئی ہے / آیت اللہ قاسم: احتجاج جاری رہے گا / سیاسی جماعتوں نے مظاہرین کا شکریہ ادا کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کرائے کے گماشتوں نے صدد نامی قصبے کے رہائشی سترہ سال کے ایک نوجوان "علی حسین نعمہ" کو ریپیٹر کا نشانہ بنا کر شہید کردیا ہے۔ ان کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت مظاہرین کو شارٹ گنوں اور ریپیٹروں نیز زہریلی گیسوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے جبکہ یہ دونوں ہتھیار عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ علی حسین نعمہ کی شہادت کے ساتھ بحرین کے انقلاب کرامت کے شہیدوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔

علی حسین نعمہ کی شہادت کی ہولناک تفصیلاتشہید کے واقعۂ شہادت کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو تین مارٹر کے فاصلے سے گولی کا نشانہ بنایا گیا۔ کرائے کے بیرونی خلیفی ایجنٹوں کی اس وحشیانہ اقدام سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیفی گماشتوں نے اس کمسن لڑکے کو قتل کرنے کے ارادے سے گولی کا نشانہ بنایا ہے۔عینی گواہوں کے مطابق خلیفی غنڈوں نے عوام کو گیسوں اور فائرنگ کے ذریعے منتشر کیا اور پھر گلیوں میں ان کا تعاقب کرنے لگے اور انہیں گلی کے اندر شہید علی حسین نعمہ نظر آئے تو تین میٹر کے فاصلے سے ان کو ریپیٹر کی گولی کا نشانہ بنایا اور ایک خلیفی جلاد نے کئی منٹ تک شہید کے سینے پر پاؤں رکھا ہوا تھا جس کے بعد ان کو 20 میٹر تک گھسیٹا گیا تا کہ ان کو اس بھیانک جرم کے موقع سے دورکیا جاسکے۔ آج جب اس شہید کے جسم کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے بدن پر تشدد اور مارپیٹ کے متعدد نشانات بھی موجود ہیں اور زمین پھر گھسیٹے جانے کے باعث ان کے بدن پر کئي خراش آئے ہیں۔

1

2

بحرین کے بزرگ عالم دین اور شورائے علمائے بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ بحرینی قوم کو جب اس کے جائز حقوق نہيں ملیں گے اور جب تک یہ قوم اپنی عزت و کرامت اور وقار و تشخص کو آل خلیفہ خاندان سے واپس نہيں لے گی، عوامی احتجاج جاری رہے گا۔

3

اطلاعات کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کل "الدراز" کی "مسجد امام صادق (ع)" ميں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: آل خلیفہ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانے اور پوری قوم کو نظر انداز کرنے کی اپنی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے اور حکومت کی یہ پالیسی عوام کے دکھوں، تکلیفوں اور مصائب میں اضافے کا سبب بن رہی ہے؛ حالانکہ یہ ایسی قوم ہے جو آزادی اور عزت و کرامت کی راہ میں قربانیاں دے رہی ہے۔ جمعیۃالوفاق الاسلامی الوطنی کی ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ قاسم نے مزید کہا: حکومت عناد اور دشمنی سے کام لے رہی ہے اور عوام کے حقوق کو تسلیم نہیں کررہی ہے اور حکومت کا یہ عناد مقدمات، سزاؤں اور خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ہونے والے اقدامات پر منتج ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا: جب تک بحرینی قوم اپنے جائز حقوق حاصل نہیں کرے گی اور اپنی آزادی اور عزت و کرامت اور تشخص کو حاصل نہیں کرے گی اور حکومت عوام کے تشخص اور حیثیت کو تسلیم نہیں کرے گا مظاہروں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

4

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا: ملت بحرین کو یقین ہے کہ اس کو صورت حال کی اصلاح اور ظلم و ستم کے خاتمے نیز ملک میں عدل و انصاف کے قیام کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھنے چاہئیں اور وہ اس راہ میں جو قربانیاں دے رہی ہے ان کا مقصد رضائے الہی کا حصول ہے۔ ادھر مظاہروں میں بحرینی عوام کی وسیع شرکت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بحرین کے مختلف گروہوں وار جماعتوں نے جمعہ کے روز جمعہ کے مظاہروں اور ریلیوں میں زبردست عوامی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظاہروں میں ہزاروں بحرینیوں کی شرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ بحرینی قوم سیاسی اور انقلابی شعور کے مالک ہوتے ہوئے اپنے جائز مطالبات سے کسی صورت میں بھی پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہيں ہیں؛ عوام ان مظاہروں میں قومی طاقت کی علامت تھے اور انھوں نے مل کر آل خلیفہ کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس بیان میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی گئی ہے کہ عام مظاہروں میں جماعتی پلے کارڈ نہ اٹھایا کریں اور صرف بحرینی پرچم نیز اتحاد کی ترغبیت دلانے والے نعروں کے حاوی بینرز اور پلے کارڈ اٹھایا کریں۔ آل خلیفہ حکومت کے مخالف راہنماؤں نے اپنے بیان میں بعض لوگوں کے گھروں پر وال چاکنگ پر بھی رد عمل ظاہر کیا اور نجی و پبلک املاک کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی اقدام سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں سے معذرت کی ہے جن کے گھروں پر وال چاکنگ کی کئی تھی۔ ........./110

شہید علی حسین نعمہ کی دردناک تصویریں:

1

شہید کا مقام شہادت جہاں ان کا بے جان جسم دکھائی دے رہا ہے